پاکستان کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی جس میں کہا گیاہے کہ کشیدگی کے دوران اسلام آباد کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے بعد جنگ بندی کی کوئی درخواست نہیں کی، اس سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

پاکستان نے واضح کیا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہمیشہ پاکستان کے حق دفاع کا مؤقف پیش کیا، اسلام آباد نے بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے جنگ بندی کیلئے کردار ادا کیا جبکہ اس کیلئے پیشکش بھارت کی طرف سے ہوئی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 10 مئی کوامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جنگ بندی کی پیشکش کی تو اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے قبول کیا۔انہوں نے بتایا کہ صبح 9 بجے سعودی وزیر خارجہ نے بھی بھارتی جنگ بندی مؤقف کی تصدیق کی، اسلام آباد نے سیز فائر پر آمادگی امریکی و سعودی رابطے کے بعد ظاہر کی۔