سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جسے “کن ورس” کہا جا رہا ہے۔
یہ میسجنگ فیچر واٹس ایپ اور سگنل کی طرز پر بنایا گیا ہے، جس میں پیغامات کا ترجمہ کرنا، فائلیں بھیجنا، اور ایک بار دیکھے جانے والے پیغامات یا ویڈیوز کا غائب ہونا جیسے آپشنز شامل ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کو ٹیکسٹ اور آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے، ساتھ ہی انہیں ویڈیو کالز کرنے اور بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ یا ایڈٹ کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔
ایکس نے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور دیگر حفاظتی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
یہ فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔
ایکس کے منتظمین نے بتایا ہے کہ آئی او ایس صارفین کے لیے وائس میمو کا فیچر بھی جلد شامل کیا جائے گا، جس سے مختصر آڈیو پیغامات بھیجے جا سکیں گے۔
کمپنی نے یہ بھی وضاحت دی ہے کہ صارفین کو ابتدائی طور پر کچھ مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، لیکن ان کی درستگی کے لیے سیکیورٹی فیچرز پر کام جاری ہے۔

