اسرائیلی میڈیا نے ایرانی حکام کا جوابی پیغام نشر کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ’اپنا ملک چھوڑ دو، ایک طاقت ور میزائل حملہ ہو رہا ہے‘۔
اسرائیل نےایران سے قبل فارسی زبان میں پیغام جاری کیا تھا، جس میں ایرانی شہریوں سے کہا گیا تھا کہ ’ وہ ایرانی ایٹمی اور فوجی تنصیبات سے دور رہیں‘۔
ایرانی حکام نے عبرانی زبان میں جوابی وارننگ جاری کی ہے، جس کا مقصد اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔
اسپیکرکا فوری الیکشن کمیشن تعیناتیوں کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
ایرانی پیغام کے متن کے مطابق ’جو بھی ہتھیار بنانے والے پلانٹس، اسرائیلی فوج کی مدد کرنے والے اداروں، ریفائنریوں، جوہری تنصیبات، فوجی تحقیقی اداروں میں یا ان کے آس پاس ہوں، ان کے لیے انتباہ ہے‘۔
ایرانی پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ جلد ہی زبردست تباہ کن طاقت کے میزائل حملے کا نشانہ بنیں گے، فوری طور پر اپنا ملک چھوڑ دیں، جان بچانے کا یہی واحد طریقہ ہے۔