بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ کر دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بیان دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ نطنز میں زمین سے اوپر ایران کا افزودگی کا پلانٹ تباہ کیا جا چکا ہے۔
رافیل گروسی کے مطابق ایرانی حکام نے آئی اے ای اے کو بتایا ہے کہ ایران میں دو مزید ایٹمی تنصیبات پر بھی اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔
ان میں فردوکا توانائی کی افزودگی کا پلانٹ اصفہان کا پلانٹ شامل ہیں۔
تل ابیب ایران کے نشانے پر، پوری رات میزائل برستے رہے، اسرائیلی ایٹمی مرکز پر بھی حملہ
اس سے پہلے آئی اے ای اے نے کہا تھا کہ نطنز پر حملے کے بعد وہاں ایٹمی تابکاری کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔