لندن:عالمی خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعدفیلڈمارشل سید عاصم منیرکی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا، ان کی عوامی حمایت بھارت کے ساتھ دہائیوں کے بدترین تنازع کے بعدبڑھ گئی ہے۔
عالمی خبررساںادارے ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈمارشل کے عہدے پرترقی دی ہے۔یہ ایک غیرمعمولی ترقی دی ہے۔ یہ اعزاز انہیں ان کی قابلیت اور دلیرانہ قیادت کے اعتراف میں دیاگیا۔
پاکستانی حکومت کا موقف ہے کہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کو یقینی بنایا اوردشمن کو فیصلہ کن شکست دی۔رپورٹ میں کہاگیاکہ 1947 ء کے بعدسے یہ پہلا موقع ہے کہ ایک فوجی سربراہ کی مقبولیت اس قدرتیزی سے اضافہ ہواہو۔
تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک میں فوج کے تسلط کوتقویت دی۔رپورٹ میں پاکستانی گیلپ کے سروے کا زکر کیاگیاہے ۔ سروے کے نتائج میں 93 فیصدافرادنے پاکستانی فوج کے بارے میں مثبت رائے دی ہے۔ خبررساںادارے کی ویب سائٹ پراس سلسلے میں ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔
اس تصویر میں کچھ بینرز کے ساتھ لکھا تھاکہ آپ ہمارے نجات دہندہ ہیں! عاصم منیر زندہ باد۔پاکستان بھرمیں ہونے والی ریلیوں میں اس قسم کے پلے کارڈ دیکھے گئے ہیں۔ جو اس بات کی دلیل ہے ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔