پاکستان نے عرب ملکوں کو بھارتی جارحیت اور جواب سے آگاہ کر دیا

اسلام آ باد:پاکستان نے عرب ممالک کو بھارتی جارحیت اور پاکستانی جواب سے آگاہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے حوالے سے عرب گروپ کو تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

مستقل مندوب عاصم افتخار نے گروپ کو بتایا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کی، جس پر پاکستان نے یو این چارٹر کے تحت دفاع کے حق کا برابر استعمال کیا۔عاصم افتخار نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، اس لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔عاصم افتخار نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی مؤقف کو سمجھنے پر عرب گروپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔