نوشہروفیروز میں متنازعہ کینالز کے خلاف مورو داد و بائی پاس دھرنے کے دوران پولیس اورمظاہرین آمنے سامنے آگئے۔ دوطرفہ فائرنگ سے پولیس اہلکارسمیت چار کارکنان زخمی ہوگئے۔
مشتعل افراد نے وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کا گھرنذرآتش کردیا۔جس سے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے کی فضا کشیدہ ہو گئی ہے، جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند کرادی گئی ہیں۔
وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کرا رہا ہوں، پرامن احتجاج کی آڑ میں کسی کو بھی بدامنی پھیلانے نہیں دیں گے۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ میرے گھر کو آگ لگی ہے کچھ لوگ زخمی بھی ہیں، ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔