اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ 26ـ2025 کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیے ہیں اور بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
بجٹ تیاریوں کے معاملے پرحکومت نے اہم اجلاس طلب کرلیے، نیشنل اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس 20مئی اورنئے مالی سال کا بجٹ دوجون کوپیش کرنے کا امکان ہے۔حکومت نے بجٹ 2025ـ26 کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کر لیے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو بلا لیا گیا۔ نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ پلان کورآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا، نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی، آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 921 ارب خرچ کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے 2900 ارب روپے کا بجٹ مانگ تھا۔ اے پی سی سی میں سالانہ اکنامک پلان کی بھی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، مہنگائی کا ہدف مقرر ہوگا۔زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کے اہداف بھی مقرر کیے جائیں گے۔ اے پی سی سی کے فیصلوں کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
