Twitter X

بھارت کا سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن – ایکس (ٹویٹر) سے 8 ہزار اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ


مودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) سے 8 ہزار اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کی ہے، تاہم ایکس کی انتظامیہ نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

ایکس کے گلوبل گورنمنٹ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، بھارتی حکومت نے ان اکاؤنٹس کے خلاف نہ تو کوئی ٹھوس شواہد پیش کیے اور نہ ہی ان کی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کی وضاحت کی۔

فراہم کردہ فہرست میں بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، جس پر ایکس انتظامیہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پلیٹ فارم نے واضح کیا کہ وہ بھارتی مؤقف سے اتفاق نہیں کرتا اور آزادی اظہار رائے کا احترام جاری رکھے گا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت حقائق پر مبنی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اور سوشل میڈیا پر سخت کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے۔