پی آئی اے پائلٹ نے طیارہ غلط رن وے پر اتاردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پائلٹ کی غفلت کے باعث پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ذرائع نے بتایا قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 150 دمام سے ملتان جارہی تھی ، تاہم ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ موڑا گیا۔ جس کے بعد لاہور کیلئے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کی بجائے غلط رن وے پر اتار دیا۔
کپتان نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی رن وے کے بجائے رن وے نمبر 36 ایل پر جہاز کو اتارا ، لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی آف تھیں۔ایئرلائن اتنظامیہ نے کپتان کی غفلت و لاپرواہی کا نوٹس لے لیا، ذرائع کے مطابق کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراونڈ کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ترجمان پی ائی اے کے مطابق متعلقہ پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کے خلاف کارروائی شروع ہو گئی ہے، انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی مزید ایکشن ہوگا۔