National Assembly of Pakistan

دھرنے کے مقام کیلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری

پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور حکومتی کمیٹی کے درمیان دھرنے کے مقام کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جلسے کے مقام کے تعین کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔سموسے

حکومت کی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، امیر مقام اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر اور شبلی فراز شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دونوں کمیٹی کے درمیان مذاکرات اسپیکر قومی اسمبلی کی منسٹر انکلیو میں قائم رہائش گاہ پر ہورہے ہیں۔

دوسری جانب شبلی فراز نے مذاکراتی عمل کا حصہ نہ ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ’میں بذات خود مذکراتی عمل میں شامل نہیں اور بیرسٹرگوہر اور اسدقیصر سے رابطہ نہیں ہوسکا‘۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی مذکرات ہوں گے بانی پی ٹی آئی کی تازہ ہدایات کے عین مطابق ہوں گے، اس کے لیے کسی بھی سطح پر کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

شبلی فراز نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کا پرامن احتجاج بانی کی رہائی تک جاری رہے گا۔