اب کتنی عمر کے لڑکوں کو بھی پولیو ٹیکے لگیں گے؟نئی حکمت عملی تیار

اسلام آباد:وزارت صحت نے ملک میں انسداد پولیو کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کر لی ۔

کوآرڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ پانچ سال عمر تک کے بچوں کو حفاظتی قطروں کے ساتھ اب پندرہ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں انوارالحق نے کہافیصلہ انسداد پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی تجویز پر کیا گیا،حفاظتی ٹیکوں کی مہم رواں سال نومبرمیں ہوگی،لاہور اور کراچی میں ویکسین مہم کے باوجود وائرس ختم نہیں ہورہا۔

ابتدا میں کراچی میں 40 لاکھ ،لاہورمیں 15 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے،مہم کا آغازکراچی، لاہور اورکوئٹہ سے ہوگا۔