بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر بیلاروس کے صدر کا استقبال کیا۔
بیلا روس کے صدر 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کےصدر پاکستان پہنچے ہیں۔
بیلاروس کے صدر کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات ہوگی، پاک بیلاروس قیادت دو طرفہ تعاون اور روابط بڑھانے کیلئے بات چیت کرے گی۔
بیلا روس کے صدر کے دورہ پاکستان میں کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔