Sindh High Court

بہادر آباد سے لاپتہ دکاندار کی گھر واپسی پر درخواست نمٹا دی گئی

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے بہادر آباد سے لاپتہ ہونے والے دکاندار کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

عدالت میں بہادر آباد کے دکاندار کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ دکاندار گھر واپس پہنچ گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دکاندار واپس نہیں آیا ہے بلکہ اسے 14 دن بعد کھارادر میں چھوڑا گیا۔

عدالت نے لاپتہ شخص کی گھر واپسی کا علم ہونے پر درخواست نمٹا دی۔