Alquran o Hadith

القرآن

القرآن

میدانِ جہاد میں بہادری
اے اہل ایمان! جب میدانِ جنگ میںکفار سے تمھارامقابلہ ہوتواُن سے پیٹھ نہ پھیرنا، اورجوشخص جنگ کے روزاس صورت کے سواکہ لڑائی کے لیے کنار ے کنار ے چلے (یعنی حکمت عملی سے دشمن کومار ے ) یااپنی فوج میںجاملناچاہے اُن سے پیٹھ پھیرے گا تو (سمجھوکہ)وہ اللہ کے غضب میں گرفتارہوگیااوراُس کاٹھکانادوزح ہے اوروہ بہت ہی بُری جگہ ہے۔ (سورۃالانفال)

الحدیث

سب سے بڑابہادر
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت، سب سے زیادہ بہادراور سب سے زیادہ سخی تھے۔ ایک مرتبہ اہلِ مدینہ کسی وجہ سے گھبراکر باہر نکلے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے آگے پایا۔ آپ ایک تیز رفتارگھوڑ ے پرسوارتھے اورلوگوںکو تسلی دے رہے تھے۔( صحیح بخاری)