Alquran o Hadith

القرآن

القرآن

جاہلوں کی باتیں

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا کے پار اتارا تو وہ ایسے لوگوں کے پاس جا پہنچے جو اپنے بتوں کی عبادت کے لیے بیٹھے رہتے تھے۔ بنی اسرائیل کہنے لگے: اے موسیٰ! جیسے ان لوگوںکے معبود ہیں ہمارے لیے بھی ایک ایسا ہی معبود بنادو۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا، تم بڑے ہی جاہل لوگ ہو۔ (سورۂ اعراف:آیت138)

الحدیث

جہالت قیامت کی علامت ہے

حضرت عبداللہ بن مسعود اور ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت سے پہلے ایسا زمانہ آئے گا، جس میں جہالت عام ہوجائے گی، علم اٹھا لیا جائے گا، اور ہرج کی کثرت ہوجائے گی۔ پھر آپ نے خود ہی تشریح فرمائی کہ’ہرج‘سے مراد قتل ہے۔‘‘{ بخاری}