Chicken Roll

آپ کا دسترخوان

راحت العین

چکن رول:
اجزا:

چکن ایک کپ (ابلا ہوا)، رول پٹی/ مانڈہ پٹی 7,8 عدد، نمک ½ چمچ، پسی سرخ مرچ ½ چمچ، کٹی سرخ مرچ ¼، دھنیا پائوڈر ½ چمچ، کالی مرچ پائوڈر ¼، میدہ 2 چمچ، پانی 4 چمچ، گھی تلنے کے لیے۔
ترکیب:سب سے پہلے ایک پیالے میں ابلی ہوئی چکن کے ریشے کردیں۔ اب تھوڑا ساتیل گرم کرکے اس میں چکن ڈال کر بھون لیں۔ چکن بھوننے کے بعد تمام خشک مصالحے ڈال کر پھر بھونیں پھر اس کو پیالے میں نکال کر ٹھنڈا کرلیجیے۔

اب رول پر لگانے والا پیسٹ بنانے کے لیے میدہ اور پانی کو ملالیجیے۔ رول پٹی کو ترچھا رکھ کر اس پر چکن ڈال دیں۔ دونوں اطراف سے موڑ کر رول بنالیں۔ ایک کڑاہی میں گھی گرم کرکے رول تل لیجیے۔ رائتے اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

آلو چکن پنیر بالز:

اجزا:
چکن آدھا کلو (بغیر ہڈی کے ابلا ہوا)، نمک آدھا چمچ (یا حسبِ ضرورت)، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)، کٹی لال مرچ آدھا چمچ، چیز چار چمچ، انڈے دو عدد، بریڈ کرمز ایک کپ، آلو دو عدد (ابلے ہوئے)۔
ترکیب:ایک پیالے میں ابلے ہوئے آلو ڈال کر میش کرلیں۔ اس میں نمک، کالی مرچ، کٹی لال مرچ اور ابلی ہوئی ریشہ ریشہ چکن ڈال کر ملالیں۔اب ایک اور پیالے میں دو انڈے ڈال کر پھینٹ لیں۔ آلو اور چکن کی چھوٹی چھوٹی بالز بنا کر انڈے میں ڈبو کربریڈ کرمز لگالیں۔ ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس کو سنہری تل لیں۔

ایگ مائیو سینڈوچ:
اجزا:
انڈے چار عدد (ابلے ہوئے)، بریڈ آٹھ عدد، مائیونیز پانچ، چھ عدد، نمک حسبِ ضرورت، کالی مرچ (پسی ہوئی) حسبِ ضرورت، لال کٹی مرچ چوتھائی چائے کا چمچ۔
ترکیب:ایک پیالے میں ابلے ہوئے انڈوں کو چھوٹا چھوٹا کرکے ڈال دیں۔ اس میں نمک، کالی مرچ، کٹی لال مرچ اور مائیو نیز ڈال کر ملالیں۔اب ایک بریڈ کا سلائس لے کر اس پر مائیونیز لگا کر انڈے ڈال دیں اور دوسرے سلائس سے ڈھک دیں اور درمیان سے کاٹ کر کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

بریڈ پیزہ
اجزا:
بریڈ چار عدد، چکن 300 گرام (ہڈی کے بغیر)، نمک حسبِ ضرورت، سرخ مرچ ½، کٹی سرخ مرچ ¼، تکہ مصالحہ ¼ چمچ، گھی دو، تین چمچ، چیڈر/ موزریلا پنیر ½ کپ، شملہ مرچ کیوب میں کاٹیں، اولوز (Olivs) تین، چار چمچ۔
ترکیب:سب سے پہلے چکن کو بنانا شروع کرتے ہیں۔ گھی گرم کریں۔ چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے فرائی پین میں ڈال کر رنگ تبدیل ہونے تک پکنے دیں، پھر اس میں تمام خشک مصالحے ڈال کر بھون لیں۔ تین سے چار منٹ کے بعد تھوڑا پانی ڈال دیں کہ چکن گل جائے۔ جب چکن گل جائے تو اس کا پانی خشک کردیں اور پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں،پھر بڑیڈ لیں، اس پر کیچپ یا پیزا ساس لگا کر رکھیں، پھر چکن لگادیں اور پنیر ڈال دیں۔ اس پر شملہ مرچ اور زیتون وغیرہ ڈال دیں۔ ایک توے پر پلیٹ الٹی کرکے رکھ دیں۔ اس پر پیزا رکھ دیں، اسٹیل کے پیالے سے ڈھک کرتین، چار منٹ پکائیں تاکہ پنیر اچھی طریقے سے بریڈ پر لگ جائے۔
ذائقے دار بریڈ پیزہ تیار ہے۔
٭٭٭