Alquran o Hadith

القرآن

القرآن

اسراف مت کرو!

ایک فریق کو تو اُس نے ہدایت دی اور ایک فریق پر گمراہی ثابت ہوچکی۔ اُن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو رفیق بنالیا اور سمجھتے یہ ہیں کہ ہدایت یاب ہیں۔ اے بنی آدم! ہر نماز کے وقت اپنے تئیںمزین کیا کرو اور کھاؤ اورپیو اوربے جانہ اُڑاؤکہ اللہ بے جااُڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔
{سورۃ الاعراف،آیات: 30،31}

الحدیث

مال یتیم میں اسراف

حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ ایک صاحب دربارِ نبوت میں حاضر خدمت ہوکر عرض کرنے لگے: ’’حضرت! میں ایک محتاج شخص ہوں، میری زیر کفالت ایک مالدار نابالغ یتیم بچہ ہے، کیا میں اس کے مال سے کھاپی سکتاہوں؟‘‘نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’یتیم کا مال استعمال کرسکتے ہو مگر اسراف اورفضول خرچی کرنے کی اجازت نہیں۔‘‘ {سنن نسائی}