Science Laboratary

آئیے سائنس دان بنیں!

تصویر : FreePik

بُلبلے بنائیں
مرتب:محمد اعظم طارق کوہستانی

السلام علیکم دوستو! آپ سب نے بلبلے پھلائے ہوں گے یا پھلاتے ہوں گے، آج ہم آپ کو بلبلے بنانا سکھائیں گے۔ اب آپ کو دکان سے خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ آپ گھر پر بھی بنا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے جن اشیا کی ضرورت پڑے گی، ان کو اپنے پاس رکھ لیں۔

وہ اشیا جن کی ضرورت پڑے گی:
٭ایک باریک تار (Wire)

٭گرم پانی

٭سرف(ڈٹرجنٹ پائوڈر)

٭گرم پانی

٭گلیسرین کے چند قطرے

تجربہ:
۱۔برتن دھونے والا صابن یا سرف، پانی اور گلیسرین کو باہم ملالیں۔ اس محلول کو چند گھنٹوں کے لیے رکھ دیں (جتنی زیادہ دیر رکھا جائے گا اتنے ہی مضبوط بلبلے بنیں گے)۔

۲۔ محلول کے اوپر سے صابن کی تمام جھاگ ہٹالیں، اب یہ استعمال کے لیے تیار ہے۔

۳۔ تار کے ایک حصے کو چھوٹے سوراخ کی صورت میں موڑ لیں، اب سرے کو گھمائیں تاکہ ایک عمدہ مضبوط دائرہ ایک لمبے دستے کے ساتھ بن جائے۔

۴۔ایسا کیوں ہوا؟
پانی کے اندر ایک ’’سطحی تنائو‘‘ ہوتا ہے جو کہ سطح کے اوپر ایک قسم کی تہہ ہوتی ہے، یہ تہہ بہت مضبوط ہوتی ہے۔ برتن دھونے والا صابن اس تہہ میں لچک / کھچائو پیدا کرتا ہے۔ پانی کے بلبلے اس سطح تنائو (تہہ) کو تمام سمتوں میں قوت کے ساتھ دھکیلتے ہیں۔ آپ ان بلبلوں سے مزید لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
آپ بھی اپنے کچھ تجربات کرنے کی کوشش کریں۔

۱۔ وقت دیکھیں کہ کتنی دیر آپ کے بلبلے قائم رہتے ہیں؟

۲۔دیکھیں کہ آپ ایک بلبلا کتنا بڑا بنا سکتے ہیں؟

۳۔دیکھیں کہ کیا آپ مختلف شکلوں کے بلبلے اُڑا سکتے ہیں؟

۴۔دیکھیں کہ آپ ایک بلبلے کے اندر دوسرا بلبلا بنا سکتے ہیں؟

۵۔ کھانے میں استعمال ہونے والے رنگ کے کچھ قطرے بلبلوں والے محلول میں ملا کر دیکھیں۔

۶۔تار کے فریم کی شکل کو تبدیل کریں اور پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے؟
٭٭٭