Quran Graphic

القرآن

القرآن

جوا گناہِ کبیرہ ہے!

یہ آپ سے شراب اور جوئے کے متعلق سوال کرتے ہیں، آپ بتادیجیے کہ ان دونوں میںبڑا گناہ ہے اور لوگوں کے کچھ (ظاہری) فائدے بھی ہیں، لیکن ان کا گناہ ان کے فائدے سے زیادہ ہے اور یہ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا خرچ کریں؟ آپ فرمادیجیے جو ضرورت سے زائد ہو، اسی طرح اللہ تمھارے لیے احکام بیان کرتا ہے تاکہ تم غورو فکر کرو۔ (سورۂ البقرہ:آیت219)

الحدیث

جواری کی مثال

حضرت عبدالرحمن بن سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں،میں نے اپنے والد سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ’’جو شخص نرد شیر(ایک قسم کا جوا) کھیلتاہے پھر وہ نماز کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو پیپ اور خنزیر کے خون سے وضو کرتا ہے پھر نماز پڑھنے لگتا ہے۔‘‘ (طبرانی)