Alquran o Hadith

القرآن

القرآن

بخل کی سزا

جو لوگ اِس چیز پر بخل کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے انھیں دی ہے وہ یہ خیال نہ کریں کہ یہ بخل ان کے لیے بہتر ہے، جس مال کے بارے میں وہ بخل کرتے تھے، قیامت کے دن وہی مال طوق بنا کر اُن کے گلے میں ڈالا جائے گا، اور اللہ ہی آسمانوں اور زمین کا وارث ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے جانتا ہے۔
{سورۂ آلِ عمران:آیت۱۸۰}

الحدیث

سب سے بڑا بخیل

حضرت ا بو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا میں تمھیں اس شخص کے بارے میں نہ بتائوں جو انسانوں میں سب سے بڑا بخیل ہے؟‘‘
عرض کیا: ’’یارسول اللہ! ضرور بتائیں۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس کے سامنے میرا تذکرہ ہو اور میرے اوپر دورود نہ پڑھے، وہ سب سے بڑا بخیل ہے۔‘‘ {القول البدیع}