Alquran o Hadith

القرآن و حدیث

القرآن

جہاد اورترکِ وطن!
اور جو شخص تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے پھر کافر ہی ہونے کی حالت میں مرجائے توایسے لوگوں کے اعمال دنیا وآخرت میں سب غارت ہوجاتے ہیں اور ایسے لوگ دوزخی ہوتے ہیں،یہ لوگ دوزخ میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔حقیقتاًجو لوگ ایمان لائے ہوں اور جن لوگوں نے راہِ خدا میں ترکِ وطن کیا ہو اور جہاد کیا ہو، ایسے لوگ رحمتِ خداوندی کے امیدوار ہواکرتے ہیں۔ (سورۃ البقرہ:آیت217،218)

الحدیث

رسول اللہ کی اتباع ترک کرنے والا!
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا ہر امتی جنت میں داخل ہوگا مگر وہ شخص جس نے انکار کیا۔“
صحابہ کرام نے عرض کیا: ”یارسول اللہ! وہ منکر کون ہے؟“
فرمایا:”جس شخص نے میری اتباع و پیروی کی وہ جنت میں داخل ہوگا اور جس شخص نے میری اتباع و پیروی ترک کردی اس نے میرا انکار کیا۔“ (صحیح بخاری)