ہم اپنے لئیے اچھے دوسروں کیلئے برے

کرشمہ قریشی (ملتان)

آپکی آزادی آپکے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے، آپ چاہیں تو خود کو دور کرلیں، آزاد کرلیں اپنی ذات کو ایسے لوگوں سے جو آپ کو ہر وقت آپ پر طنز کرتے ہیں، طعنے دیتے ہیں، جو آپکی چھوٹی موٹی غلطیوں کو پکڑے رہتے ہیں، اس کے طعنے آپ کو سالہاسال دیتے ہیں، آپکے اندر کبھی کوئی اچھائی دیکھتے ہی نہیں ہے حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ اچھی اور بری عادتیں ہر انسان میں ہوتی ہیں، جیسے وہ اچھی عادتوں کے حامل ہیں ویسے ہی ان میں بری عادتیں بھی ہیں، اور جیسے آپ کے اندر ان کو صرف بری عادتیں نظر آتی ہیں، ویسے ہی آپکے اندر بھی اچھی عادتیں موجود ہیں۔

لیکن لوگوں کا کام ہے اپنی ذات کی صرف اچھائیوں کو دیکھتے ہیں اور دوسروں کی صرف اور صرف برائیاں دیکھتے ہیں اور دیکھاتے ہیں۔
یہ عادت آپ میں اورمجھ میں غرض یہ کہ ہر ایک میں موجود ہے۔ تو لہذا ہمیں چائیے کہ اپنی زندگی سے ایسے لوگوں کو دور کردیں، خود کو ان کی قید سے رہائی دیں، آزادی کا سانس لیں۔ دوسروں کی صرف برائی اور اپنی صرف اچھائی دیکھنا چھوڑ دیں۔

اور اپنے آپ کو بھی دیکھیں کہ آپ بھی اگر کسی دوسرے کی زندگی میں یہی کردار ادا کر رہے ہیں تو خود کو بھی بدلیں۔
جزاک اللہ خیرا.