National Assembly of Pakistan

قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل، کل سہ پہر 3 بجے ہوگا

کراچی: قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل، نئے شیڈول کے مطابق اجلاس کل بروز اتوار مورخہ 20 اکتوبر سہ پہر تین بجے ہوگا۔

ہفتہ کو کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد رات 7 بجے بلایا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت رات گئے شروع ہوا۔

آئینی ترمیم کے معاملے پر بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس کا وقت کئی بار تبدیل ہوا، اجلاس شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس کا وقت ساڑھے گیارہ بجے سے تبدیل کرکے سہ پہر تین بجے کر دیا گیا۔