غزہ:غزہ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات کے نتائج میں 11فلسطینی لڑکیاں 99فیصد نمبر لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے باوجود غزہ کے نوجوان اپنے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہیں اور مشکل حالات میں بھی تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات میں 11فلسطینی لڑکیوں نے 99فیصد نمبر لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔نتائج کے بعد اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی اور کامیاب طالبہ کے خاندانوں نے تباہ حال علاقوں میں جشن منایا۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے بیشتر طلبہ اور طالبات اسرائیلی فوج کی بمباری میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

