ہڑپہ میں 16ویں صدی کی قدیم سرائے دریافت کرلیے گئے۔
سیکرٹری آرکیالوجی پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق برصغیرکے قدیم ڈاک نظام، مسافروں کی رہائش سےمتعلق ایک اہم سرغ لگالیا۔
انہوں نے بتایاکہ ہڑپہ میں آرام گاہیں اور پانی کا تالاب بھی موجود تھا، کھدائی کے دوران متعدد نوادرات بھی ملیں۔
سیکرٹری آرکیالوجی پنجاب کا کہنا تھاکہ نوادرات میں مٹی کی مورتیاں، کھلونوں کی گاڑیاں، چوڑیوں کے ٹکڑے شامل ہیں۔
سیکرٹری آرکیالوجی پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے کے 4 بڑے تاریخی مقامات کی کھدائی کےلیے 800 ملین روپے مختص کیے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ہڑپہ کی یہ دریافت شیرشاہ سوری کے دور میں ڈاک وسفرکے نظام کوسمجھنے میں مدد دے گی، اس دریافت سےخطےکی ہزاروں سال پرانی تہذیب کوبھی مزید نمایاں کیا جائےگا۔

