Sindh High Court

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر علوی کلینک عارضی طور پر کھول دیا گیا

ناظر سندھ ہائیکورٹ نے علوی کلینک کراچی کا دورہ کیا۔ عدالت عالیہ کے ناظر نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عارضی طور پر علوی کلینک کھول دیا۔

کلینک سے مریضوں کا ریکارڈ نکال لیا گیا، سابق صدر عارف علوی کی اہلیہ اور صاحبزادے نے کلینک ڈی سیل کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر رکھا ہے۔