وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی

وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ عازمین کی بیماری یا وفات کی صورت میں ان کے قریبی رشتہ دار کو بطور متبادل حج پر بھیجا جا سکے گا۔وزارت نے بتایا کہ اس پالیسی کا مقصد یہ ہے کہ رجسٹرڈ نشست ضائع نہ ہو اور خاندان کی روحانی خواہش پوری ہو سکے۔

پالیسی میں یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ اگر کوئی رجسٹرڈ عازم کسی مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کو نامزد کر سکتا ہے اگر کوئی مرد یا خاتون کسی مجبوری کے سبب حج پر جانے سے انکار کرے تو اس کو اپنی جمع شدہ رقم واپس لینے کا بھی اختیارہوگا تاہم رقم واپسی یا متبادل شخص کوحج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ رجسٹرڈ عازمین کی بیماری یا انتقال کی صورت میں متعلقہ دستاویزی ثبوت دینا ضروری ہوگا۔ اسی طرح حج سے دستبرداری کی صورت میں عازم کو اسٹامپ پیپر پر اپنی وجوہات تحریری طور پر جمع کرانی ہوں گی۔