حج پالیسی 2025 کی منظوری، سرکاری حج پیکج پونے 11 سے پونے 12 لاکھ تک متوقع

حج پالیسی 2025 کی منظوری، سرکاری حج پیکج پونے 11 سے پونے 12 لاکھ تک متوقع
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اگلے سال سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار تک متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز میں ہر ایک کو 89 ہزار 605 حجاج کا کوٹہ ملے گا۔