منوڑا کے ساحل پر 4 افراد ڈوب گئے

کراچی میں منوڑا کے ساحل پر 4 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق چار افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور دو خواتین کی لاشیں سمندر سے نکال لیں۔

ڈوبنے والی دیگر دو افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔