جھل مگسی؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

جھل مگسی: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 3 افراد زخمی ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔