مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب موخر

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک روک دیا۔

الیکشن کمیشن میں مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار جلال خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا، جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟۔

وکیل درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی استدعا کی۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کا موقف تسلیم کرتے ہوئے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن موخر کردیا۔الیکشن کمیشن نے سماعت6مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے۔