نئی دہلی:دنیا کے مختلف ممالک مجرمانہ نیٹ ورکس اور شرپسندی میں ملوث غیرقانونی مقیم بھارتیوں کو نکالنے پر مجبور ہوگئے۔بھارتی جریدہ دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق کینیڈا میں قانون کی تبدیلی کے بعد 9 ہزار بھارتی پناہ گزینوں کی ملک بدری کا امکان ہے۔
کینیڈین محکمہ امیگریشن نے 9 ہزاربھارتیوں سمیت مجموعی طور پر 30 ہزارافراد کو اسائلم کیلئے نااہل قرار دیا ہے۔کینیڈین محکمہ امیگریشن نے متعلقہ افراد میں سے کچھ کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی۔
کینیڈامیں ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد پناہ کے متلاشی دیگر بھارتی شہری بھی اس نئے قانون سے متاثر ہوں گے۔ماہرین کے مطابق بھارتی ریاستی سرپرستی میں مجرمانہ نیٹ ورکس کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

