رحیم آباد:سوات کے علاقے رحیم آباد میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔پولیس نے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے،ذرائع کے مطابق واقعے میں دہشت گردی کے عنصرکو بھی دیکھا جارہا ہے۔

