عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی۔

دونوں قیدیوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو کہ تیس منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں بشری بی بی کی آنکھ کی سرجری، فالو آپ چیک سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔