PTI Flag

سوات: پی ٹی آئی کے سابق وزیر سمیت 8 رہنما گرفتار

سوات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی سمیت 8 رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو پی کے 7 میں کارنر میٹنگ پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار مقامی رہنماؤں کو تھانہ غالیگے منتقل کر دیا گیا۔