PM House

ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاست کی علامتوں پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سیاستدانوں کے بھیس میں شرپسندوں اور آگ لگانے والوں نے ریاستی علامتوں پر حملے کیے ایسے لوگ مذاکرات کے حقدار نہیں۔ ایسے شرپسند عناصر کو ان کے کیے کی سزا ملنا چاہیے۔ جمہوری ممالک میں ایسا ہی ہوتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات سیاسی عمل کا حصہ ہوتے ہیں جن کی مدد سے جمہوریت پختہ ہوتی اور پروان چڑھتی ہے۔ متعدد سیاسی اور آئینی کامیابیاں مذاکرات کے ذریعے سے ہی حاصل کی جاتی ہیں تاہم سیاست دانوں کے بھیس میں موجود شرپسندوں سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔