Sindh Assembly

پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی رابعہ اظفر نظامی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفر نظامی نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر رابعہ اظفر نے اپنے طویل بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، میں ایک تعمیری مقصد کے تحت سیاست میں آئی تھی۔

رابعہ اظفر نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی تحفظ کی ضامن ہیں، اپنے بچوں کو سیاسی ایڈونچر کے رسک پر نہیں ڈال سکتی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتی ہوں۔