اسلام آباد: توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج کے تناظر میں عمران خان پر درج مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔
عمران خان نے سیشن کورٹ سے ضمانت کی درخواست واپس لے لی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔ عمران خان نے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی۔
ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر تین اعتراضات عائد کر دئیے۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ عمران خان کے دستخط پٹیشن پر دو جگہوں پر مختلف ہیں ، عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی ، ضمانت قبل از گرفتاری ڈائریکٹ ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں عمران خان پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔