اسلام آباد : سوئزرلینڈ کی دنیا بھر کی صف اول کی جامعات کی فہرست میں بارہویں نمبر پر موجود سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی بی ایس) تے پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان کو معروف وال آف سائنٹسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ وال آف سائنٹسٹ سوئزر لینڈ کی مشہور انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے نمایاں کی گئی ہے۔
شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوآرڈنیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے پروفیسر عطاء الرحمان کو دنیا کا یہ اعلیٰ اعزاز ملنے پر اپنی طرف سے‘ جامع کراچی کی طرف سے اور پوری قوم کیلئے اعزاز قرار دیا ہے۔ جامع کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر عطاء الرحمان مسلم دنیا کے پہلے سائنس دان ہیں جن کو سوئزر لینڈ کی (وال آف سائنٹسٹ) میں شامل کیا گیا ہے۔ اس میں صرف دنیا کے نمایاں سائنس دانوں کو ہی شامل کیا جاتا ہے۔ پروفیسر عطاء الرحمان رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے دنیا کے 500 سو بااثر ترین مسلمانوں کی جاری شدہ فہرست میں شامل ہیں۔