پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکن مختلف جیلوں میں قید ہیں، ہماری لیڈر شپ نے رہائی کی آفرز مسترد کر دی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے امید ہے پاکستان کے دستور کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سازشوں میں لگی ہوئی ہے، ہمارے قید رہنماؤں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی ورکرز ہیں ان کے حقوق سلب نہ کیے جائیں۔