PTI Flags

پنڈی میں فیاض چوہان اور 10 کارکنان کے بعد ذلفی بخاری نے بھی گرفتاری دیدی

راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی، بعد میں ذلفی بخاری نے بھی گرفتاری دے دی۔

آج راولپنڈی میں پولیس نے مزید 2 قیدیوں کی وینز کمیٹی چوک پر پہنچا دی تھیں۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان بھی ریلی کی صورت میں کمیٹی چوک پہنچے۔

جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان ازخود قیدیوں کی وین میں جا کر بیٹھ گئے۔