رحیم یارخان:ٹرین میں نشہ آور چائے پلا کر 4 مسافروں کو لوٹ لیا گیا

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں رحمٰن بابا ایکسپریس میں نوسر بازوں نے نشہ آور چائے پلا کر 4 مسافروں کو لوٹ لیا۔

رحیم یار خان پولیس کے مطابق مسافر کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس میں سفر کر رہے تھے۔

رحیم یار خان پولیس نے بتایا ہے کہ چاروں مسافروں کو خان پور ریلوے اسٹیشن سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

پولیس نے نوسرباز ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔