کوہاٹ کے نواحی علاقہ بڑھ میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان محمد عنصر اور انکے ساتھیوں نے مخالف فریق کے افراد کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں یوسف خان، محمد اقبال، ثاقب اور رؤف شامل ہیں۔
واردات کے بعد ملزمان فوری طور پر جائے وقوع سے فرار ہوگئے جبکہ مقتولین کی لاشوں کو کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوع سے اہم شواہد قبضے میں لے لئے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں نامزد ملزمان محمد عنصر، محمد جان اور انکے دو ساتھیوں کے درج کرلیا گیا ہے۔