پشاور: اسلامیہ کالیجیٹ اسکول میں چوکیدار نے فائرنگ کر کے پروفیسر بشیر کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق پروفیسر بشیر اسلامیہ کالج میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں پڑھاتے تھے، فائرنگ کے بعد چوکیدار فرار ہوگیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چوکیدار اور پروفیسر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔