کراچی: کراچی پولیس آفس پر حملے میں زخمی ایک اور پولیس اہل کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 5 ہوگئی۔
کراچی پولیس آفس پر حملے میں زخمی اہلکار عبدالطیف زخموں کے سبب علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھا۔ شہید ہونے والا پولیس اہل کار سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا جبکہ شہید پولیس اہلکار کا آبائی تعلق شکار پورسے ہے۔
اہلکار عبدالطیف کی شہادت کے بعد کراچی پولیس آفس حملے کے شہداد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔