پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کردی۔
پی ٹی آئی ایم این اے ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا
اپنے خط میں ناصر خان موسیٰ زئی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔
ناصر موسیٰ زئی نے اپنے خط میں کہا کہ اسپیکر آفس استعفوں کے معاملے کو اچھی طرح جانتا ہے، میرا استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔