Orders

نابینا لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سزا سنادی گئی

سندھ کے ضلع خیرپور میں نابینا لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سزا سنادی گئی۔

ایڈشنل سییشن جج خیرپور نے نابینا لڑکی کی ساتھ جنسی زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم غلام عباس کو 10 سال قید سزا سنا دی۔

پولیس نے 3 سال قبل نابینا لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ فیصلہ آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو سخت سکیورٹی میں سینٹرل جیل منتقل کر دیا۔