کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

شہر قائد میں آج موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہے گا، جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔