پاکستان،بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو715 قیدیوں پر مشتمل فہرست تیار کرکے دے دی جن میں 409 سویلین اور306 مچھیرے شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستانی مشن کے سربراہ سعد وڑائچ نے فہرست بھارتی حکومت کو دی جب کہ پاکستان میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکاشیرواستو نے قیدیوں کی فہرست پاکستانی حکام کے حوالے کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی معاہدے2008 ء کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔